Urdu Teacher of Captain Asfandyar writes a letter.
میرے شہید بیٹے اسفند یار بخار
مجھے یاد ہے جب تم ایم آر ایف کالج میں کالج میگزین کے لیے ایک مضمون ''بوڑھی ویگن'' دینے میرےپاس آئے تھے۔ تب تم ہفتم کے طالبِ علم تھے اور میں تم سے بہت بڑا تھا۔
اسفند یار! مجھے یاد ہے جب تم اور میں دونوں ایک ہی دن یکم مئی ۲۰۰۱ ء کو کیڈٹ کالج میں داخل ہوئے تھے تم بہ حیثیت کیڈٹ اور میں بہ حیثیت مدرسِ اردو۔۔۔۔ تب تم بہت چھوٹے تھے اور میں بہت بڑ
اسفند یار! تم میری کلاس میں تھے۔ شریر بھی اور ذہین بھی۔۔ تب میں نے پایا کہ تمھاری طبیعت میں بے چینی ہے،آگے سے آگے بڑھنے کی لگن ہے ، سیماب فطرتی ہے، راز پانے کی جستجو ہے ، منزل کھوجنے کی تڑپ ہے، تب تم بہت چھوٹے تھے اور میں بہت بڑا
اسفند یار! تم میرے ونگ میں۔۔۔ نہیں بلکہ میں تمھارے ونگ میں تھا میں ہاؤس ٹیوٹر تھا تم ہشتم اور پھر نہم کے معصوم سے بچے تھے اور میں ۔۔۔۔۔
اسفند یار! تمھارے مضامین ہر سال ابدالین کی زینت بنتے رہے جنھیں تمام ابدالین ذوق و شوق سے پڑھتے تھے۔ تم بہترین مضمون نگار تھے
اسفندیار! تم چیمپین جناح ونگ کے ونگ کمانڈر بنے اور مجھے یقین تھا کہ تم کیڈٹ کیپٹن کا اعزاز بھی حاصل کرو گے مگر۔۔۔۔۔ تمھارا ہدف کچھ اور تھا
اسفند یار! تم کالج سے باعزت رخصت ہوئے اور بری فوج کے تربیتی ادارے میں اپنی عزت اور شان میں اضافہ کرتے رہے۔
میرے شہید بیٹے! تم نے وہاں ''شمشیر اعزاز'' کا اعزاز پایا، عزت تمھیں ملی سر ہمارا بلند ہوا۔ مگر تمھاری کھوج اور جستجو ابھی باقی تھی۔
میرے پیارے بیٹے! آج تمھارے بارے میں اک خبر ملی ،جس سے جان پایا کہ شہادت تمھیں ملی نہیں بلکہ تم نے خود تلاش کرکے اسے گلے لگایا اب مجھے معلوم ہوا کہ تمھاری جستجو کیا تھی، تمھاری منزل کون سی تھی، تمھاری ا مقام سکون کیا تھا؟ تمھیں کس چیز کی بے چینی تھی؟
میرے شہید بیٹے آج تم کتنے بڑے ہو گئے ہو اور میں کتنا چھوٹا رہ گیا ہوں۔
Tribute by one of CCH Faculty/Teachers! Cadet College Hasanabdal
Captain Asfandyar embraces martyrdom in Badaber operation
Capt Asfandyar embraced martyrdom while fighting valiantly against the terrorists who attacked PAF airbase camp in Badaber area on Friday morning.
The attack on the Badaber base, 10 kilometres (six miles) south of Peshawar, triggered fierce gunbattles between insurgents and the military in which at least 13 terrorists were killed and 10 soldiers were wounded.
According ISPR, the 27-year-old soldier was leading his troops from the front during the clearance operation.
Click here to watch this video
http://www.nidokidos.org/threads/244301
Posted by: Farrukh Butt <fkamalbutt2010@gmail.com>
Reply via web post | • | Reply to sender | • | Reply to group | • | Start a New Topic | • | Messages in this topic (1) |
NidokidoS Group for best of forwarded mails
To join us , send an email to
nidokidos-subscribe@yahoogroups.com
Be the part of Nidokidos , Join our Forum
http://www.nidokidos.org
to share your emails with us, send them at
nidokidos@yahoogroups.com
===================================================
No comments:
Post a Comment